ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کا یومِ ِ تاسیس:زرعی بل کیخلاف احتجاج کرنے پر کانگریسی کارکنان کی گرفتاری

کانگریس کا یومِ ِ تاسیس:زرعی بل کیخلاف احتجاج کرنے پر کانگریسی کارکنان کی گرفتاری

Tue, 29 Dec 2020 12:09:09    S.O. News Service

پریاگراج،29؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریسی کارکنوں نے پیر کو الٰہ آباد میں پارٹی کی 136 ویں یوم تاسیس منایا۔ اس دوران ضلع اورشہر کمیٹی اور این ایس یو آئی کے کارکنوں نے زر عی بل کے احتجاج میں آنند بھون سے مارچ کیا، لیکن جب پولیس راستے میں مانع ہوکرانہیں گرفتارکیا۔جب پولیس راستے میں مانع عوئی تو کارکنان نعرے لگاتے ہوئے سڑک پر احتجاجاً بیٹھ گئے۔کارکنان نے ڈرامائی انداز میں گرفتاری دی۔ اسی کے ساتھ ہی تمام کانگریسی موقع سے فراربھی ہوگئے۔یوم تاسیس کی یہ تقریب نہرو- گاندھی خاندان کی جائے پیدائش آنند بھون میں منعقد ہوئی۔ورکنگ کمیٹی کے ممبر پرمود تیواری نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ کانگریس کارکنان کو آنند بھون سے چند فرلانگ کے فاصلے پر پولیس نے روک لیا۔ اس دوران میٹرو پولیٹن کے صدر نفیس انور سے بات کرنے کے بعد پولیس نے لوگوں کو راضی کرنے کی کوشش کی، اس وقت پیچھے بیٹھے کانگریسی کارکنان سڑک پر بیٹھ گئے۔ یہاں پولیس نے پہلے کانگریسیوں سے پوچھا کیا کہ گرفتاری کون دے گا؟ کچھ کانگریسی وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے ۔ تمام این ایس یو آئی سے وابستہ طلباء نے آنند بھون میں داخل ہوکر طلباء یونین کی بلڈنگ کی طرف بھی کوچ کیا۔ اس کے بعد کانگریسی کارکنان کو پولیس نے انہیں گاڑی میں جبراً بٹھایا،خواتین کانگریسی کارکنان کو بھی پولیس کی سختی کی سامنا کرنا پڑا۔


Share: